500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ بند ہونے پر بھارتی عورت نےا پنی جان لے لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 نومبر 2016 23:39

500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ بند ہونے پر بھارتی عورت نےا پنی جان لے لی

بھارتی وزیر اعظم نے کالے دھن اور جعلی کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں بھارت میں 500 اور1000روپے کے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔ بڑے نوٹوں پر پابندی کی خبر سن کر 55سالہ کندوکاری وینودا نے اپنی جان لے لی۔
کندوکاری کے پاس گھر میں بڑی تعداد میں بڑی مالیت کے نوٹ تھے۔ 500اور1000 کے نوٹوں کے گردش سے نکلنے پر وہ سمجھی کہ اس کی رقم ے کار ہوگئی ہے،جس پرمایوس ہو کر اس نے اپنی جان لے گی۔


حیدر آباد کے مشرق میں واقع محبوب آباد کی رہائشی کندوکاری نے پچھلے ماہ 55 لاکھ روپے میں اپنی زمین فروخت کی تھی۔ یہ رقم بڑے نوٹوں کی صورت اس کے گھر پر ہی تھی۔اس نے کچھ رقم تو اپنے شوہر کے علاج کے واجبات میں ادا کر دی جبکہ باقی رقم ایک پلاٹ خریدنے کے لیے بچا لی تھی۔ کندوکاری کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ بڑے نوٹوں پر پابندی کی خبر سن کر اس نے گھر میں ہی گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی جان لے لی۔

(جاری ہے)


بھارتی وزیر اعظم نے کالے دھن کےخلاف کریک ڈاؤن کےسلسلے میں ملک سے500 اور1000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکال لیا تھا۔ حکومت کا خیال ہے کہ بڑی مالیت کے نوٹ ٹیکس چوروں نے اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔اسی وجہ سے وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ عوام اپنے پاس موجود بڑےنوٹ بنکوں یا ڈاکخانوں میں جمع کرا دے، جہاں سےکچھ عرصے بعد انہیں ان کی رقم دوسرے نوٹوں میں واپس مل جائے گی۔ تاہم بنکوں کے باہر لوگوں کے رش کی وجہ سے بھیڑ کو قابو کرنے کےلیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ پیسے کی کمی کی وجہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بھی بہت زیادہ کی آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu