10 مہینے کے لیے قید کی سزا پانے والا برطانوی 11 سال بعد بھی جیل سے باہر نہ آسکا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 نومبر 2016 20:00

10 مہینے کے لیے قید کی سزا پانے والا برطانوی 11 سال بعد بھی جیل سے  باہر نہ آسکا

برطانیہ میں ہزاروں قیدی اپنی قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود بھی ایک متنازعہ سیکم کے باعث ابھی تک جیلوں میں قید ہیں۔
ایمپریزنمنٹ فار پبلک پروٹیکشن سکیم (آئی پی پی ) کو 2005 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس سکیم کو عدالتی نظام پر ایک دھبہ قرار دیا جاتا ہے۔
جیمز وارڈ 19 سال کا تھا جب اسے آگ لگانے کے جرم میں آئی پی پی کے تحت 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

اپنی سزا پوری کرنے کے11 سال بعد بھی وہ جیل میں ہی ہے۔

(جاری ہے)


جیمز کے خاندان کا کہنا ہے کہ اب جیمز کو یہ ثابت کرنے کا موقع ہی نہیں دیا جا رہا کہ وہ عوام کے لیے خطرناک نہیں ہے۔
جیمز کی بہن کا کہنا ہے کہ جیل میں جمیز کی دماغی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ جیمز نے اپنے گھر والوں کو خط میں لکھا وہ جیل سے آزاد ہونے کی امید چھوڑ چکا ہے۔
پچھلی ایک دہائی میں جیمز پیرول بورڈ کو قائل نہیں کر سکا کہ اسے چھوڑنا محفوظ ہوگا۔ جیمز کی بہن کا کہنا ہے کہ پیرول بورڈ نے اسے کئی طرح کے کورسز کر کے پیرول بورڈ کے سامنے آنے کو کہا مگراس کے بعد پھر جیمز کو مزید کورس کرنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu