جارجیا کے شخص کو معلوم ہی نہیں کہ الیکشن میں کون جیتا ہے۔ نہ وہ جاننا چاہتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 نومبر 2016 21:54

جارجیا کے شخص  کو معلوم ہی نہیں کہ الیکشن  میں کون جیتا  ہے۔ نہ وہ جاننا چاہتا ہے

برنسوک ، جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ابھی تک امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا اتفاقی آرٹ پراجیکٹ الیکشن نائٹ پارٹی میں جانے سے انکار سے شروع ہوا۔
برنسوک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جو شانڈلر کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم سے وہ اتنا پریشان ہوا کہ اس نے الیکشن نائٹ پارٹی میں شمولیت سے ہی انکار کر دیا۔


جوشانڈلر الیکشن کے نتائج جانے بغیر ہی سو گیا، اگلے دن وہ اٹھا تو خود کو خاصا پرسکون محسوس کیا۔ اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ اگلے کچھ گھنٹوں تک بھی الیکشن نتائج کے بارے میں معلوم نہیں کرے گا تاہم بعد میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک ہو سکے گا وہ صدارتی الیکشن کے نتائج سے لا علم ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت ٹی وی، اخبارات اور سوشل میڈیا سے دور بس اپنے کام میں مگن ہے۔

گھر سے باہر جاتے ہوئے وہ کان پر ہیڈفون لگا لیتا ہے اور گلے میں کارڈ لیتا ہے، جس پر لکھا ہوتا ہے کہ وہ نہیں جانتا الیکشن میں کون جیتا اور نہ ہی جاننا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu