وزیر اعلیٰ نے نئی سرکاری رہائش گاہ پر 73 لاکھ ڈالرخرچ کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 نومبر 2016 21:39

وزیر اعلیٰ نے نئی سرکاری رہائش گاہ پر  73 لاکھ ڈالرخرچ کر دئیے

حیدرآباد، بھارت۔ ایک بھارتی وزیر اعلیٰ نے اپنی نئی سرکاری رہائش گاہ اور آفس بلڈنگ پر 73 لاکھ ڈالر خرچ کر دئیے۔وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی کافی مذمت کی جا رہی ہے۔
جنوبی ریاست تلگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکرا راؤ حیدر آباد شہر میں 9 ایکڑ (قریباً 1لاکھ مربع فٹ) کی رہائش گاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔
چندرا شیکرا راؤ نے اس عمارت کو ”پراگرس بلڈنگ“ کا نام دیا ہے ۔

ا س عمارت میں 500 گاڑیوں کے لیے پارکنگ، 600افراد کے لیے کانفرنس روم، باغ اور بلٹ پروف باتھ روم ہیں۔
بنگلور مرر کے مطابق ریاستی حکومت نے اس محل کے باہر سے 30 مظاہرین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس رہائش گاہ میں منتقل ہونے سے پہلے خصوصی عبادات بھی کیں۔ اس عمارت کو ایک ہندو روایت واستو کے تحت بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یعنی اس بلڈنگ کے فن تعمیر کا اس کے رہنے والوں پر اچھا اثر پڑے گا۔


سیاسی مخالفین وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب بھارتی کسان غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں، عوام کے پیسے سے یہ فضول خرچی نہیں ہونی چاہیے تھی۔سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ باتھ روم کو لیک پروف ہونا چاہیے نہ کہ بلٹ پروف۔

وزیر اعلیٰ نے نئی سرکاری رہائش گاہ پر  73 لاکھ ڈالرخرچ کر دئیے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu