روس :دنیا کی نایاب ترین بلی 23لاکھ پاکستان روپوں میں فروخت کیلئے پیش

بلی کی لمبائی 20 انچ وزن 20 کلوگرام ہے ۔

بدھ 30 نومبر 2016 12:36

روس :دنیا کی نایاب ترین بلی 23لاکھ پاکستان روپوں میں فروخت کیلئے پیش

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی ترین بلی ’’کاراکیٹ‘‘ روس میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی قیمت 15 لاکھ روسی روبل (23 لاکھ پاکستانی روپی) ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں اس وقت ان بلیوں کی تعداد صرف 30 ہے جس کی نسل عام پالتو گھریلو بلی (ایبی سینیئن کیٹ) اور جنگلی بلی (وائلڈ کاراکیل) میں ملاپ سے تیار کی گئی ہے۔’’وائلڈ کاراکیل کہلانے والی دیوقامت جنگلی بلی زمانہ قدیم ہی سے بادشاہت اور شان و شوکت کی علامت تصور کی جاتی ہے۔ اس کی لمبائی 20 انچ تک جب کہ وزن 33 پونڈ (20 کلوگرام) تک ہوتا ہے۔ فرعونوں کے مجسموں میں بھی اسی جنگلی بلی کی جھلک موجود ہے، اسے فرعونوں کے ساتھ ممی بناکر مقبروں میں دفن بھی کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu