مفت میں گلے ملنے والے شخص کو جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 دسمبر 2016 23:49

مفت میں گلے ملنے والے شخص کو جرمانہ

مونٹریال کے ایک میٹرو سٹیشن پر ایک شخص پر لوگوں سے مفت میں گلے ملنے کی وجہ سے جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹومی بوشر نام کے ایک بلاگر نے ایک سبز ٹی شرٹ پہنی، جس پر فری ہگز لکھا تھا، اور کیوبک کے جین ٹالون میٹرو سٹیشن کے ملازمین سے گلے ملنے لگا۔بجائے اس کی عمل کی تعریف کرنے کے انتظامیہ نے اس پر 101 ڈالر جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جرمانے کی وجہ ٹومی کا گلے ملنے کے لیے سرکاری اجازت نامہ نہ لینا تھا، قانون کے مطابق عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی فروخت یا خدمات کے لیے اجازت نامہ ضروری ہے، جو ٹومی کے پاس نہیں تھا۔


ٹومی ایک سال سے لوگوںمیں اسی طرح محبت بانٹ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جرمانے کی خبر اس کے لیے حیران کن تھی۔
ٹومی نے اپنے بلاگ پر جرمانہ کرنے والوں کے بارے میں لکھا کہ مجھے معلوم ہے وہ سب ویز کو پرسکون رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ انہیں ہی جرمانہ کریں جو اصل میں پُر امن ہیں ۔۔۔ یہ دنیا کہاں جا رہی ہے؟
انتظامیہ نے ٹومی کا جرمانہ تو معاف کر دیا ہے تاہم اسے وارننگ جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu