طویل ترین شادی کا ریکارڈ بنانے والوں کی کامیاب شادی کا سادہ سا راز

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 دسمبر 2016 23:51

طویل ترین شادی کا ریکارڈ بنانے والوں کی کامیاب شادی کا سادہ سا راز

زیلمیرا اور ہربرٹ فشر نے طویل ترین شادی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔اُن دونوں کی شادی 13 مئی 1924 ہوئی تھی۔ 2008 میں انہوں نے 84سالہ شادی شدہ زندگی کا ریکارڈ قائم کیا۔2011 میں ہربرٹ 105 سال اور 2013 میں زیلمیرا بھی 105 کی عمر میں چل بسے۔ ہربرٹ کی وفات تک دونوں کی شادی کو 87 سال گزر چکے تھے۔

(جاری ہے)

ٖاپنی وفات سے پہلے دونوں نے ایک انٹرویو میں شادی کی کامیابی کے سادہ ترین اصول بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی کامیاب طویل ترین شادی کاراز ایک دوسرے کی عزت کرتا، ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ، ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہنا ہے، وفادار رہنا، ایماندار رہنا، سچ بولنا اور ایک دوسرے سے دل و جان سے محبت کرنا ہے۔


ہربرٹ اور زیلمیرا کے علاوہ طویل ترین شادی کا ریکارڈکرم چند اور کرتاری کا بھی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ دونوں نے 90 سالہ شادی شدہ زندگی گزاری اور کبھی نہیں جھگڑے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu