ریچھوں کو پلیٹ میں کھانا کھلانے پر ایک شخص کو بھاری جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 دسمبر 2016 23:32

ریچھوں کو پلیٹ میں کھانا کھلانے پر ایک شخص کو بھاری جرمانہ

ولمنگٹن، ورمونٹ کے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے ایک شخص کو سیاہ ریچھوں کو پلیٹ میں کھانا کھلانے پر 868 ڈالر جرمانہ کر دیا۔
ورمونٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے وارڈن رچرڈ واٹکن اور لیفٹنٹ گریگ ایکہارڈ نے ولمنگٹن کے جیمز برکے گھر کی تلاشی کے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد جب اس کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں بہت سے سیاہ ریچھ پلیٹوں میں کھانا کھا رہے تھے اور انسانوں کی موجودگی سے بے پروا تھے۔


ایجنسی نے اپنے فیس بک پیج پر ریچھوں کی پلیٹوں کے بیچ گھومتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ 2013 سے ریچھوں کو پلیٹوں میں کھانا کھلانا غیرقانونی ہے، اسی وجہ سے جیمز کو 868 ڈالر جرمانہ کیا گیا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ جیمز کو اس سے پہلے بھی خبردار کیا جا چکا ہے مگر کئی بار منع کرنے کے باوجود وہ ریچھوں کو پلیٹوں میں کھانا کھلاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیمز کے گھر کے پاس بہت سے ریچھ مارے جا چکے ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ ریچھوں کو پلیٹوں میں کھانا کھلانے سے اُن کا برتاؤ بدل جاتا ہے، انہیں انسانوں کی موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ایسے میں وہ انسانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu