بہادر اور ذہین کتےنے آگ لگنے پر پہلے پولیس کو فون کیا اور پھر نابینا مالکن کو مکان سے نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 دسمبر 2016 23:41

بہادر اور ذہین کتےنے آگ لگنے پر پہلے پولیس کو فون کیا اور پھر نابینا مالکن کو مکان سے نکال لیا

ہر چند روز بعد کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے جو کتوں کی وفاداری اور ذہانت میں یقین مزید پختہ کر دیتا ہے۔پالتو کتے بہادر بھی ہوتے ہیں اور ذہین بھی۔ کتے اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ نابینا مالک کو چھڑی پکڑا سکتے ہیں اور پولیس کو فون بھی کر سکتے ہیں۔ کم از کم کتا تو ایسا ہے جو مشکل وقت میں 911 پر فون کر کے مشکل صورت حال کی اطلاع دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)


یولانڈا گولڈن ریٹریور نسل کا کتا ہےیولانڈا کے فلاڈلفیا میں واقع گھر پر آگ لگی تو اس نے پہلے پولیس کو ایک مخصوص فون سے کال کی اور پھر اپنی 60 سالہ مالکن کو لے کر گھر سے باہر بھی آگیا۔


ریڈ پا ایمرجنسی ریلیف ٹیم کے فیس بک پیج کے مطابق بعد میں یولانڈا کو اس کی ذہانت کےانعام کے طور پر کھلونے اور زبردست کھانا بھی دیا گیا۔
یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں یولانڈا نے ہیرو والا کردار ادا کیا ہے۔ 2015 میں اس کی مالکن بے ہوش ہو گئی تھی تو اس نے 911 پر فون کر دیا تھا۔ 2013 میں اس نے دوچوروں کا پیچھا کیا اور اس کی مالکن نے پولیس کو اطلاع دے کر چوروں کو پکڑوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu