نیدر لینڈ کے طلباء نے 9,690مربع فٹ کا مونوپلی بورڈ بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 دسمبر 2016 23:46

نیدر لینڈ کے طلباء نے 9,690مربع فٹ کا مونوپلی بورڈ بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا

واخنینگن، نیدر لینڈ۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیدرلینڈ کی طلباء کی ایک ایسوسی ایشن نے 9600 مربع فٹ سے بھی بڑا مونوپلی بورڈ یا کروڑ پلی بیوپار بورڈ بنا کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے 804 پرنٹ کیے ہوئے پینلز کی مدد سے9,689.97 مربع فٹ کا مونوپلی بورڈ بنا کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
اس بورڈ کو یونیورسٹی کے سپورٹس فیلڈ میں اسمبل کیا گیا، جس کے بعد طلباء نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کے سامنے اس بورڈ پر گیم بھی کھیلی۔
اس سے پہلے سب سے بڑے مونوپلی بورڈ کا ریکارڈ امریکا کے پاس تھا، جسے اس سال کے شروع میں8,017.68 بورڈ بنا کر بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu