گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دنیا کا پہلا کتا جو سکائی ڈائیونگ کرتا ہے۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 دسمبر 2016 23:46

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دنیا کا پہلا کتا جو سکائی ڈائیونگ کرتا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک چالاک کتا، جسے افریقا میں غیر قانونی شکار کرنے والوں سے نپٹنے کے لیے سدھایا گیا ہے، سکائی ڈائیونگ کرنے والا پہلا کتا بن گیا ہے۔

(جاری ہے)


گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے ایرو نامی جرمن شیفرڈ کو، جنوبی افریقا کے شمالی شہر پریٹوریا کے رسٹنبرگ ڈیفنس بیس پر ہونے والی ایک تقریب میں سکائی ڈائیونگ کے کامیاب مظاہرے کے بعد ادارے کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیا ۔
ایرو کے ہینڈلر ہنر ی نے بتایا کہ ایرو کی پیدائش سے ہی اس کی سکائی ڈائیونگ کے لیے تربیت کی جا رہی ہے۔دو سالہ ایرو اس سے پہلے اپنے ٹرینر کے ساتھ رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے مظاہرے بھی کر چکا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر دنیا کا پہلا کتا جو سکائی ڈائیونگ کرتا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu