حقیقی بچوں سے مشابہ گڑیا فروخت کرنے پر بوڑھی خاتون کو پولیس کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 دسمبر 2016 23:49

حقیقی بچوں سے مشابہ گڑیا فروخت کرنے پر بوڑھی خاتون  کو پولیس کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا

ایک بوڑھی خاتون زندگی سے قریب تر اور حقیقی نظر آنے والی گڑیائیں فروخت کرتی ہے، اپنے اسی فن کی وجہ سے اسے پولیس کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پولیس سمجھتی تھی کہ خاتو ن گڑیا نہیں بلکہ اصل انسانی بچے فروخت کرتی ہے۔
کیتھی کیڈل کے بارے میں کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ انسانی سمگلر ہے۔شیفلڈ لیک، اوہائیو سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے گھر میں بیٹھی اپنے پوتے سے آن لائن چیٹ کر رہی تھی کہ پولیس اس کے گھر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اسے بتایا کہ وہ اس سے بچوں کی سمگلنگ کے حوالے سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔ کیتھی نے پولیس کی بات کو مذاق سمجھا مگر پھر اس نے اپنی گڑیائیں دکھا کر پویس والوں کا مطمئن کیا۔کیتھی کو بعد میں اس کے دوستوں نے بتایا کہ پولیس اُن سے بھی کیتھی کے بارے میں پوچھتی رہی ہے۔
کیتھی اور اس کی بہن کو وینائل نے بنی گڑیا پر پینٹ کرنے فن ان کی ماں نے سکھایا تھا۔کیتھی کی بنائی ہوئی گڑیائیں حقیقت سے اتنی قریب تر ہوتی ہیں کہ انہیں دماغی خلل اور الزائمر کے مریضوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان گڑیاؤں کی قیمت 200 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu