جرمنی کی وزیر دفاع نے سعودی دورے کے دوران حجاب پہننے سے انکار کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 دسمبر 2016 23:55

جرمنی کی وزیر دفاع نے سعودی  دورے کے دوران حجاب پہننے سے انکار کردیا

جرمنی کی ایک وزیر نے سعودی عرب کے دورے کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیا۔جرمنی کی وزیر دفاع ارسلا وون ڈر لیان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بھی لباس کے انتخاب کا ویسا ہی حق حاصل ہے جیسا کہ مردوں کو حاصل ہے۔
ارسلا کےا س بیان سے قریباً دو ہفتے پہلے ہی جرمن چانسلر انجیلا مرکل جرمنی میں برقعے پر مکمل پابندی لگانے کا عندیہ دے چکی ہیں۔
مس ارسلا نے اپنے دورے میں سمارٹ ٹراؤزر سوٹ پہن کر سعودی دارالحکومت میں نائب ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔


شہزادے نے غیر ملکی مہمان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کے دوران ان سے ہاتھ بھی ملایا۔ جرمنی کے اخبار نے بتایا کہ اس دورے میں کسی بھی غیر ملکی خاتون نے عبایا نہیں پہنی تھی۔جرمن وزیر نےا س حوالے سے یہ بھی بیان دیا تھا کہ جب کوئی کسی خاتون کو عبایا پہننےپر مجبور کرتا ہے توانہیں بہت برا لگتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ پہلی بار نہیں کہ کسی غیر ملکی خاتون نے سعودی دورے کے دوران عبایا لینے سے انکار کیا ہو۔ پچھلے سال امریکی خاتون اول نے بھی سعودی دورے کے دوران حجاب نہیں پہنا تھا۔
یاد رہے لباس کے معاملے میں سعودی قانون کافی سخت ہیں. چند دن پہلے ہی ایک سعودی خاتون کو حجاب کے بغیر اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر 10 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu