پرندوں کی وجہ سے تو بجلی کا نظام خراب ہوتا ہی ہے اب مچھلی کی وجہ سے بھی ہونے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 دسمبر 2016 23:56

پرندوں کی وجہ سے تو بجلی کا نظام خراب ہوتا ہی ہے اب مچھلی کی وجہ سے بھی ہونے لگا

سیاٹل، امریکا کی الیکٹرک یوٹیلیٹی کا کہنا ہے کہ ایک غیرمتوقع جانور کی وجہ سے 172 گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ یہ غیر متوقع جانور ایک مچھلی تھی۔

(جاری ہے)


سیاٹل سٹی لائٹ کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی دوسرا پرندہ اس مچھلی کا ٹرانسمیشن لائن پر گرا گیا، جس سے اہل علاقہ بجلی سے محروم ہوگئے۔
سیاٹل سٹی لائٹ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ غالباً کسی عقاب کے پنجوں سے مچھلی کے تار پر گرنےسے 272 گھر تقریباً 2 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔ ٹوئٹر میں مزید بتایا گیا کہ مچھلی اس حادثے میں بچ نہیں سکی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu