بیٹے نے باپ کی 122 ارب ڈالر کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 دسمبر 2016 17:00

بیٹے نے باپ کی 122 ارب  ڈالر کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا

آج کےد ور میں جہاں کچھ لوگ دوسروں کا مال ہڑپنے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے وہیں چین میں ایک ایسا نوجوان بھی ہےجس نے اپنے باپ کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔
چین کے امیر ترین شخص کے بیٹے نے باپ کی 122 ارب ڈالر کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وانگ جیانلن، جو ڈالیان وانڈا گروپ کا بانی اور چیئرمین ہونے ساتھ ساتھ بہت سے شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز، تھیم پارکس اور سپورٹس کلب کا مالک ہے، کے 28سالہ بیٹے وانگ سیکونگ نے اپنے باپ کی کمپنیوں کو سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔


62سالہ وانگ نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ جب اس نے اپنے بیٹے سے وراثت کی منتقلی کے بارے میں پوچھا تو بیٹے نے جواب دیا کہ وہ اپنے باپ جیسی زندگی نہیں جینا چاہتا۔تاہم کچھ دن پہلے آنے والی خبروں اور تصاویر کے مطابق وانگ سیکونگ نے اپنے کتے کی دونوں ٹانگوں میں باندھنے کے لیے ایپل واچ اور اس کےلیے بہت سے آئی فون خریدے تھے۔
وانگ سیکونگ کا اپنے باپ کی کمپنی میں اس وقت بھی 2 فیصد شیئر ہے اور وہ کمپنی کا ڈائریکٹر بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu