سینما میں سٹار وارز فلم دیکھتے ہوئے سونے والا لڑکا آدھی رات کو اٹھا۔ نقادوں نے فلم کو ناکام قرار دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 دسمبر 2016 23:39

سینما میں سٹار وارز فلم دیکھتے ہوئے سونے والا لڑکا آدھی رات کو اٹھا۔ نقادوں  نے فلم کو ناکام قرار دے دیا

اکیلے سینما میں جا کر فلم دیکھنے والوں کو فلم دیکھنے ہوئے سونا نہیں چاہیے ورنہ انہیں خاصی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
سٹار وارز سیریز کی نئی فلم Rogue One کی دنیا بھر میں کامیابی کے باوجود ایک نوجوان فلم دیکھتے ہوئے سینما میں ہی سو گیا اور آدھی رات کو جاگا۔اس خبر پر نقادوں نے فلم پر تنقید شروع کردی کہ نئی فلم اتنی دلچسپ نہیں تھی کہ ایک نوجوان کو جگائے رکھتی۔

(جاری ہے)


اوریگون کے ایک سینما میں جب نوجوان آدھی رات کو اٹھا تو اس نے خود کو ہال میں تنہا پایا۔ اس نے سینما سے باہر نکلنے کی کوشش کو تو موشن سنسر الارم بج اٹھے۔ ان سے گھبرا کر نوجوان نے پولیس ایمرجنسی سروسز کو فون کیا۔جس کے بعد ایمرجنسی سروس نے وہاں آکر اسے ایمرجنسی گیٹ سے باہر نکالا۔
کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈپٹی کا خیال ہے کہ سینما کا سٹاف سینما بند کرتے ہوئے ہال چیک کرنا بھول گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu