میٹرس کے نیچے چھپے 2 کروڑ ڈالر کے اصل کرنسی نوٹ حکومت نے قبضے میں لے لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 جنوری 2017 23:42

میٹرس کے نیچے چھپے 2 کروڑ ڈالر کے اصل کرنسی نوٹ حکومت نے قبضے میں لے لیے

میساچوسٹس کے ایک اپارٹمنٹ میں سے حکام نےمیٹرس کے نیچے چھپے 2 کروڑ ڈالر قبضے میں لے لیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو منی لانڈرنگ پر گرفتار بھی کر لیا ہے۔
یہ رقم ویسٹ بورو میساچوسٹس کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک میٹرس کے نیچے سے ملی ہے۔ یو ایس اٹارنی آفس کا کہنا ہے کہ اس اپارٹمنٹ میں لوگ اس رقم کو ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)


حکام نے 28 سالہ برازیلین کلیبر رینی ریزیریو کو بھی منی لانڈرنگ کے جرم میں گرفتار کیاہے۔فیڈرل ایجنٹس نے 2014 میں ٹیلیکس فری انکارپوریشن کے ہیڈکوارٹر کی تلاشی لی تھی، جس کے بعد اس کمپنی کا ایک بانی کارلوس برازیل فرار ہو گیا تھا۔فیڈرل ایجنٹس نے کارلوس کے بھتیجے کے لیے کام کرنے والے کیرئیر کی نگرانی کی تو انہیں کئی ملین ڈالر کی موجودگی کا علم ہوا، ایک گواہ نے اس کیرئیر کو 2.2 ملین ڈالر دئیے تو یہ سیدھا اپارٹمنٹ میں لے گیا، جہاں بعد میں فیڈرل ایجنٹس نے چھاپہ مار کر 20 ملین ڈالر برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu