سب سے لمبے سینگوں والے بکرے کا نیا ورلڈ ریکارڈ، آسٹرین بکرے کے نام

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 فروری 2017 23:54

سب سے لمبے سینگوں والے بکرے کا نیا ورلڈ ریکارڈ، آسٹرین بکرے کے نام

سب سے لمبے سینگوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے آسٹریا کے ایک بکرے کے سینگوں کا پھیلاؤ 4 فٹ سے بھی زیادہ ہے۔
8  سالہ بکرے کا نام راسپوتین ہے اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ زندہ بکروں میں سب سے زیادہ پھیلے ہوئے سینگ رکھنے والا بکرا ہے۔اس کے سینگوں کا پھیلاؤ 53.23 انچ ہے۔

(جاری ہے)


راسپوتین کا نام روس کے زار نکولس دوم گریگوری راسپوتین کے نام پر رکھا گیا ہے۔
راسپوتین سے پہلے یہ ریکارڈ انکل سام نام کے ایک امریکی بکرے کے پاس تھا جس کے سینگوں کا پھیلاؤ 52 انچ ہے۔
راسپوتین کے مالک کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے سینگ ہونے کے باوجود راسپوتین نے آج تک کسی کو چوٹ نہیں پہنچائی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu