پاکستانی محمد راشد نے کہنی سے ایک منٹ میں 77 ڈرنک کین توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 فروری 2017 23:46

پاکستانی محمد راشد نے کہنی سے ایک منٹ میں 77 ڈرنک کین توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ  نے اپنی کہنی سے ایک منٹ میں 80 کے قریب ڈرنک کین توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
محمد راشد نے ایک منٹ میں اپنی کہنی سے 77 ڈرنک کین توڑ کر ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ ڈرنک کین توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
محمد راشد جیسے جیسے کین توڑ رہے تھے ویسے ویسے کین کی ڈرنک مجمع اور کیمرے کو بھگو رہی تھی۔

(جاری ہے)


راشد کے پاس پہلے بھی کئی ورلڈ ریکارڈز ہیں۔ راشد نے یہ نیا ریکارڈ اٹلی میں ہونے والی ایک تقریب میں بنایا۔
محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے بانی اور صدر بھی ہیں۔ اُن کے پاس ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ نن چاقو ہٹ کرنے، ہاتھ سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے، کہنی سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے اور ایک منٹ میں فائر سٹاف کو زیادہ سے زیادہ گھمانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu