مسافر کے 12 ڈالر ادا نہ کرنے پر پائلٹ نے پرواز کا رخ ہی موڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مارچ 2017 23:47

مسافر کے 12 ڈالر  ادا نہ کرنے پر پائلٹ نے پرواز کا رخ ہی موڑ دیا

لاس ویگاس سے ہونولولو جانے والی فلائٹ کو اس وقت لاس اینجلس  کی طرف موڑ دیا گیا جب ایک مسافر نے کمبل کے لیے 12 ڈالر ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
لاس اینجلس پولیس کے ترجمان کے مطابق ہوائین ائیر لائن کی پرواز لاس ویگاس سے  روانہ ہوئی تو 66 سالہ مسافر نے سردی کی وجہ سے کمبل مانگا۔
جب مسافر کو بتایا گیا کہ اسے کمبل کے استعمال کی مدد میں 12 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے تو اسے غصہ آگیا۔

اس نے ائیر لائن کے کارپوریٹ آفس میں بات کرنے کا کہا ۔

(جاری ہے)

فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس کی بات متعلقہ آفیسر سے کرا دی۔ کال کے دوران بھی  مسافر خاصا برہم دکھائی دیا۔ پائلٹ نے اس کے  برتاؤ کو خطرناک محسوس کرتے ہوئے جہاز کا رخ لاس اینجلس کی طرف موڑ دیا۔
جہاز کے اترنے کے بعد پولیس مسافر اور جہاز کے عملے سے ملی اور سوال جواب کے بعد فیصلہ سنایا کہ دونوں طرف سے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔مسافر نے رضاکارانہ طور پر یہ فلائٹ ترک کر کے دوسری فلائٹ میں سوار ہونا پسند کیا۔
ائیر پورٹ پرموجود پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس فلائٹ میں ہوتا تو مسافر کی بجائے وہ 12 ڈالر دے دیتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu