صرف 32 ڈالر کی کھلونا کار سے 50 ہزارڈالر کی کار کی کامیاب تشہیر کی جا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اپریل 2017 23:51

صرف 32 ڈالر کی کھلونا کار سے 50 ہزارڈالر کی کار کی کامیاب تشہیر کی جا سکتی ہے

کاروں کی مارکیٹنگ کافی مہنگا  اور بڑا کام ہے ۔تاہم فلیکس ہرنانڈیز نام کے فوٹو گرافر نے اسے بہت آسان  بنا دیا ہے۔فیلکس اس سے پہلے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی کار R8 کے لیے  40 ڈالر کی کھلونا کار استعمال کر چکا ہے۔آڈی مشرق وسطیٰ کی طرف سے ملنے والی تازہ ترین اسائنمنٹ میں فیلکس کو تھوڑی زیادہ محنت کرنا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین تشہیری مہم میں فیلکس نے 32 ڈالر کی کھلونا کار کو استعمال کرنے کےلیے چھوٹا سا صحرا اور جدید شہر بھی بنایا ہے۔صحرا اور شہر بنانے کے لیے فیلکس نے فوم کور، ایل ای ڈیز اور سینڈ پیپر بھی استعمال کیا۔ صحرا کے ٹیلے بنانے کےلیے اس نے پاؤڈر استعمال کیا۔
فلیکس نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اس تشہیری مہم کے تیاری کے مراحل کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

صرف 32 ڈالر کی کھلونا کار سے 50 ہزارڈالر کی کار کی کامیاب تشہیر کی جا سکتی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu