منجمد تالاب میں پھنسے کتے کو بچانے کے لیے نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ نیوز کیمرے نے منظر ریکارڈ کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اپریل 2017 23:37

منجمد تالاب میں پھنسے کتے کو بچانے کے لیے نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔ نیوز کیمرے نے منظر ریکارڈ کر لیا

کینیڈین نیوز کا عملہ پانی پربرف کی  پتلی تہہ کا منظر فلما رہا تھا کہ  ایک نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگا دی اور برف میں پھنسے اپنے کتے کو باہر نکال لایا۔نیوز چینل کے عملے نے اس سارے منظر کو فلم بند کر لیا۔
ڈنکن مکلور  اپنے کتے کاسمو کے ساتھ سینٹ البرٹ، البرٹا کے ایک پارک میں گھومنے گیا تھا ۔ اسی دوران کاسمو برف پر ٹہل رہا تھا کہ برف ٹوٹنے سے تالاب میں جا گرا۔

کتے کو برف میں گرتے دیکھ کر ڈنکن نے  بغیر کچھ سوچے سمجھے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

ڈنکن جب کاسمو کو بچا کر واپس آرہا تھا،تب دوبارہ بھی برف ٹوٹی اور وہ ایک بار پھر پانی میں گر گئے تاہم دونوں باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ڈنکن کا کہنا ہے کہ میں نے وہی کیا جو اس صورت حال میں دوسرےلوگ اپنے کتے کو بچانے کےلیے کرتے۔
چند ماہ پہلے الینوائے کی ایک عورت نے منجمد تالاب سے اپنے کتے کو بچانے کے لیے بنا سوچے سمجھے چھلانگ لگائی تھی لیکن خود بھی  تالاب میں پھنس گئی۔ اس عورت کے  8 سالہ بیٹے نے پولیس کو فون کیا، جنہوں نے آکر کتے اور عورت کو باہر نکالا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu