Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha - Article No. 3274

Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha

چہرے کے دھبے جڑ سے غائب کرنے کا گھریلو نسخہ - تحریر نمبر 3274

یہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرنے کا سبب بنتی ہے، یہ صورتحال بڑھ جائے تو آپ کی جلد یا آپ کے پورے جسم کو دھبوں سے متاثر کر سکتی ہے

بدھ 22 مئی 2024

عمرانہ بٹ
جلد کی بیماریوں میں ایک بیماری ایسی بھی ہے جس میں جلد پر سیاہ اور براؤن دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور یہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جس کو پگمنٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرنے کا سبب بنتی ہے، یہ صورتحال بڑھ جائے تو آپ کی جلد یا آپ کے پورے جسم کو دھبوں سے متاثر کر سکتی ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر محمد افضل نے چہرے کے دھبوں کے موٴثر علاج کیلئے آلو سے تیار کردہ پیسٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آلو اگرچہ سبزی ہے لیکن اس کے بہت سے فوائد ہیں چاہے ہم اسے کھانے کے طور پر استعمال کریں یا اس کا پیسٹ جلد پر لگائیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلد کے ہمارے جسم میں کچھ خلیے ہوتے ہیں جو روغن بناتے ہیں اور اس روغن کا مقصد ہمیں سورج کی شعاعوں کے نقصان دہ اثرات سے بچانا ہے جنہیں نہ روکا جائے تو جلد کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میلانین پگمنٹ کے زیادہ جمع ہونے کو ہائپر پگمنٹیشن کہا جاتا ہے ہلکی جلد والے لوگوں کے مقابلے گہرے رنگ میں اس روغن کے جمع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ان مسائل کے علاج کے لئے اگرچہ ڈاکٹروں کی جانب سے دوائیں تجویز کی جاتی ہیں لیکن ان ادویات کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں اس لئے کچھ گھریلو علاج بھی قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پگمنٹیشن اور دھبوں کو دور کرنے کا ایک قدرتی علاج بھی ہے، اس کیلئے آلو کا پیسٹ مخصوص طریقے بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔آلو جلد کے نشانات اور رنگت کو صاف کرتا ہے اس کا استعمال تین مراحل میں کرنا ہو گا پہلا مرحلہ کلینزنگ دوسرا اسکربنگ اور تیسرا مرحلہ ماسک اور مساج کا ہے۔یہ عمل آپ نے ہفتے میں دو بار کرنا ہے۔ایک آلو چھیل کر چھوٹے سلائس کاٹ کر پیس لیں اب اس آلو کے پیسٹ پر تھوڑا سا دودھ ڈال کر مکس کر لیں یاد رہے کہ پیسٹ زیادہ گاڑھا نہ ہو پھر ایک کاٹن کے کپڑے پر پیسٹ لگا کر پانچ سے دس منٹ تک جلد پر ملیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں، ایک ماہ کے اندر چہرے سے پگمنٹیشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.