Jild Ke Mutabiq Sunscreen Ka Intikhab - Article No. 3397

Jild Ke Mutabiq Sunscreen Ka Intikhab

جلد کے مطابق سن اسکرین کا انتخاب - تحریر نمبر 3397

گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی جِلد پر سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں، تاکہ آپ اپنی جِلد کو محفوظ رکھ سکیں

پیر 2 جون 2025

آمنہ خٹک
ساحل سمندر پر جانا ہو، یا شاپنگ کے لئے، دوستوں کے ساتھ ’ہینگ آوٹ‘ کرنا ہو یا پھر فیملی کے ساتھ چہل قدمی، آسمان چاہے روشن ہو یا گہرے سیاہ بادل منڈلا رہے ہوں، غرض یہ کہ سن اسکرین آپ کی روز مرہ زندگی کا ایک ناگزیر آئٹم ہونا چاہیے۔گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی جِلد پر سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں، تاکہ آپ اپنی جِلد کو محفوظ رکھ سکیں۔
سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ (UV) کرنیں، آپ کی جِلد کو نہ صرف نقصان پہنچاتی ہیں، بلکہ اسے وقت سے پہلے بوڑھا بھی بنا دیتی ہیں۔اس کے علاوہ، کچھ ایسی بھی ریسرچ موجود ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ انسانی جِلد پر براہ راست پڑنے والی الٹرا وائلٹ کرنیں، کینسر کی وجہ بنتی ہیں۔سن اسکرین کا استعمال آپ کی اسکن کیئر روٹین کا ایک اہم جزو ہے۔

(جاری ہے)

سن اسکرین کئی اقسام میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جیسے لوشن، جیل، اِسٹک وغیرہ۔

SPF سن اسکرین ان کے علاوہ ہے۔اتنی ساری اقسام کا جان کر بہت ساری خواتین کا سر چکرا سکتا ہے، لیکن اگر آپ کو خود سے اور اپنی جِلد سے پیار ہے، تو پھر آپ کے لئے یہ بات کوئی مسئلہ نہیں ہونی چاہیے۔سن اسکرین کا مقصد، آپ کی جِلد کو بہترین حفاظت فراہم کرنا ہوتا ہے۔لیکن کیا آپ کی سن اسکرین، آپ کی جِلد کو بہترین تحفظ فراہم کر رہی ہے؟ اس آرٹیکل میں یہی جاننے کی کوشش کریں گے۔

کیا آپ جانتی ہیں؟
سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ کرنوں کی دو اقسام ہوتی ہیں، UVB اور UVA۔اگر ہم UVB کی بات کریں تو اس سے تحفظ کے لئے سن اسکرین کی SPF ریٹنگ کو جانچا جاتا ہے۔اگر پاکستان کے ماحول اور یہاں کی گرمی کو مدِ نظر رکھا جائے تو SPF 30 اچھی اور موزوں ریٹنگ سمجھی جاتی ہے۔یہ جاننے کے بعد، کچھ خواتین یہ شکایت بھی کر سکتی ہیں کہ درست ریٹنگ کی ایس پی ایف سن اسکرین استعمال کرنے کے باوجود انھیں مطلوبہ تحفظ نہیں مل پاتا۔
اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ ایس پی ایف سن اسکرین کا انتخاب مطلوبہ مقدار میں نہیں کر رہیں۔مقدار کے سلسلے میں تو ہم آپ کی فوری رہنمائی کر سکتے ہیں اور اس لئے رائج معیار یہ ہے کہ عمومی طور پر آپ کی وہ جِلد جو سورج کی کرنوں سے براہِ راست متاثر ہوتی ہے، وہاں ایک اونس کے مساوی سن اسکرین استعمال کرنا کافی رہتا ہے جیسے منہ، ہاتھ، بازو، گردن وغیرہ۔

ایسی صورت حال میں آپ کو یا تو 30 سے زیادہ ریٹنگ والی ایس پی ایف سن اسکرین استعمال کریں یا پھر موجودہ ریٹنگ کی سن اسکرین کی مقدار بڑھا دیں۔مزید برآں، UVA کرنوں سے تحفظ کے لئے سن اسکرین پر PA ریٹنگ درج ہوتی ہے۔PA کے آگے جتنے زیادہ+سائن درج ہوں گے، وہ سن اسکرین آپ کی جِلد کو اتنی ہی زیادہ بہتر پروٹیکشن فراہم کرے گی۔
ایک اور اہم بات
اسپرے اور پاؤڈر کی شکل میں بھی سن اسکرین دستیاب ہوتی ہے، تاہم آپ کو ہمیشہ کریمی مواد سے تیار شدہ سن اسکرین کا ہی انتخاب کرنا چاہیے۔
اسپرے اور پاؤڈر والی سن اسکرین میں کچھ ایسے نینو پارٹیکلز (Nanoparticles) ہوتے ہیں، جو آپ کی جِلد اور خون کی شریانوں میں جذب ہو کر آپ کی صحت کے لئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، اگر آپ چہل قدمی اور سوئمنگ کے لئے سن اسکرین کا استعمال کر رہی ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سن اسکرین میں پانی اور پسینے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہو۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ke Mutabiq Sunscreen Ka Intikhab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.