Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa - Article No. 3281

ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ - تحریر نمبر 3281
گاچنی مٹی بازار سے خرید کرتے وقت ایک جیسی رنگت دیکھ کر خریدیں
بدھ 12 جون 2024
ملتانی مٹی جس کو گاچنی مٹی بھی کہا جاتا ہے پنساری سٹوروں کے علاوہ عام کریانہ سٹوروں پر بھی مل جاتی ہے۔یہ مٹی بچوں کی تختی پر لیپ کرنے کا کام بھی دیتی ہے۔پہلے اس مٹی کی خوبصورت ٹکیاں بھی کتب فروشوں سے ملتی تھی۔ملتانی مٹی سفید زردی مائل پرت دار مٹی ہے۔ذائقہ قابل استعمال پھیکا ہوتا ہے۔یہ مٹی عموماً خواتین بطور عادت کھاتی ہیں اس کا مسلسل استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے۔حاملہ خواتین اکثر اس کو چباتی رہتی ہیں۔
گاچنی مٹی کا مزاج اطباء کرام نے سرد خشک مقرر کیا ہے۔ماضی میں گاچنی مٹی اونٹوں والے اونٹ کی کمر پر لاد کر محلوں میں فروخت کرتے تھے۔اکثر خواتین و حضرات اس کا لیپ سر پر کرتے ہیں جس سے بالوں پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
نسخہ:
ملتانی مٹی 20 گرام، دہی کا پانی 100 ملی لیٹر مکس کر کے رکھیں کچھ دیر بعد مٹی، پانی اور دہی میں حل ہو جائے گی۔اچھی طرح ہاتھوں سے مل کر بالوں میں لیپ کریں۔ایک گھنٹہ بعد بال دھو لیں۔پہلے ہی دن بالوں میں نکھار پیدا ہو گا۔
موسم گرما میں بدن پر دانے خارش ہو جاتے ہیں۔مختلف ادویات کا استعمال اس تکلیف کو جب ختم نہ کرے تو ملتانی مٹی 50 گرام، کشنیر 50 گرام باریک کر کے پانی میں حل کریں اور تمام بدن پر لیپ کر کے ایک گھنٹہ بعد غسل کر لیں۔تکلیف کی شدت میں ہفتہ میں ایک بار لیپ کریں۔بدن صاف شفاف ہو گا۔
برسات کے موسم میں بدن پر شدید خارج، کھجلی اور جلن ہوتی ہے۔اس تکلیف دہ حالت کو ختم کرنے کے لئے ملتانی مٹی پانی میں حل کر کے صبح شام بدن پر لیپ کر لیں۔گھنٹہ بعد تازہ پانی سے غسل کرتے رہیں۔انشاء اللہ ہفتہ میں افاقہ ہو گا۔
گاچنی مٹی بالکل بے ضرر دوا ہے۔بلاوجہ مسلسل استعمال نقصان دہ ہے۔جو خواتین اس کو عادتاً کھاتی ہیں وہ اس کی جگہ سونف منہ میں رکھیں۔رفتہ رفتہ عادت ختم ہو جائے گی۔حاملہ خواتین اس کی قطعی عادت نہ بنائیں۔دورانِ حمل بچہ اور والدہ دونوں کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔گاچنی مٹی بازار سے خرید کرتے وقت ایک جیسی رنگت دیکھ کر خریدیں۔
Browse More Special Articles for Women

پہلی مرتبہ متوقع ماؤں کا بیوٹی پلان
Pehli Martaba Mutawaqqa Maaon Ka Beauty Plan

عمر، محض ایک ہندسہ ہے
Umar, Mahz Aik Hindsa Hai

سیلف گرومنگ شاندار ہے
Self Grooming Shandar Hai

خود آراستگی فطری حسن کو جلا بخشتی ہے
Khud Aarastagi Fitri Husn Ko Jila Bakhshti Hai

پراندا پنجابی تہذیب کا سنگھار
Paranda Punjabi Tehzeeb Ka Singhar

تیری انگلی میں جچتی ہے انگوٹھی اک ستارے سی
Teri Ungli Mein Jachti Hai Angoothi Ek Sitare Si

گھریلو خواتین ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen

ڈینڈرف سے نجات
Dandruff Se Nijat

حمل کی ابتدائی سہ ماہی میں طبیعت میں گرانی کا احساس
Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas

فیشن میں کی جانے والی غلطیاں
Fashion Mein Ki Jane Wali Ghaltiyan

کیا رمضان کے روزے آپ کی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں
Kiya Ramzan Ke Roze Aap Ki Jild Ko Chamakdar Bana Sakte Hain

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen