Khushk Aur Chikni Jild Ka Imtizaj - Dekh Bhaal Hai Khas - Article No. 3321

خشک اور چکنی جلد کا امتزاج - دیکھ بھال ہے خاص - تحریر نمبر 3321
ماہر بیوٹیشن ردا مصباح کے مشورے
منگل 22 اکتوبر 2024
جِلد اگر کہیں سے خشک اور کہیں سے چکنی ہو یعنی پیشانی اور ناک والا حصہ چکنا جبکہ بقیہ حصہ خشک ہو تو ایسی جِلد کو کامبی نیشن یا ملی جلی کیفیت والی جِلد کہا جاتا ہے، جس کا سب سے بڑا مسئلہ بلیک ہیڈز ہوتا ہے۔بعض خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات کو بھی بلیک ہیڈز کی شکایت ہوتی ہے۔خواہ یہ ناک پر ہوں یا ہونٹوں کے اطراف میں، یہ چہرے کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ان بلیک ہیڈز سے چہرے کی چمک ختم ہو جاتی ہے، خصوصاً سورج کی روشنی میں یہ چہرے پر نمایاں ہو جاتے ہیں۔ویسے بھی یہ ایک طرح کی دھول ہوتے ہیں، جو مسام کو بند کر دیتے ہیں۔ان سے نجات حاصل کرنے کے چند آزمودہ طریقے ہیں۔تھوڑا سا وقت نکال کر ان پر عمل کر کے بلیک ہیڈز سے نجات پائی جا سکتی ہے اور نرم و ملائم جِلد کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
ملی جلی جِلد کی نگہداشت یقینا ایک مسئلہ ہے کیونکہ ایسی جِلد میں خشک اور چکنی جِلد کے بدترین خدوخال پائے جاتے ہیں۔
جِلد کے متعلق ماہرین کی رائے ہے کہ کسی بھی شخص کی جِلد مکمل طور پر خشک، چکنی یا نارمل نہیں ہوتی بلکہ 90 فیصد خواتین کی جِلد ملی جلی کیفیات کی حامل ہوتی ہے۔ایسی جِلد آنکھوں اور رخساروں پر خشک ہوتی ہے لیکن ٹھوڑی اور ناک پر چکناہٹ نظر آتی ہے۔ایسی خواتین جن کی جِلد بنیادی طور پر خشک ہوتی ہے، ان کے چہرے پر چھائیاں اور جھریاں آسانی سے نمودار ہو جاتی ہیں۔ایسی جِلد نرم و ملائم اور باریک ساخت کی ہوتی ہے۔
کلینزنگ کا عمل
ملی جلی جِلد کی دیکھ بھال کے لئے بھی سب سے پہلے کلینزنگ کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔خشک حصے ری ہائیڈریٹ جیل سے گیلی روئی کی مدد سے دھوئیں۔جِلد کے چکنے حصوں پر میڈیکیٹڈ سوپ لگائیں اورپھر پانی سے دھوئیں۔ان حصوں پر جہاں بلیک ہیڈز پیدا ہونے کا خدشہ ہو، بیوٹی Grain جیسے کہ بیسن، بھوسی یا مسور کی دال وغیرہ اور اسکن ٹانک کا مکسچر ملیں۔کچھ دیر کے بعد پانی سے دھو لیں اور پھر پورے چہرے کو اسکن ٹانک سے ٹون کریں۔اسکن ٹانک روئی سے لگائیں، پھر جِلد کو تیزی سے تھپتھپائیں۔یہ کلینزنگ روٹین صبح اور رات کو سونے سے پہلے اپنائیں۔رات کے وقت اپنی معمول کی نائٹ کیئر روٹین میں خشک حصوں پر نریشنگ کریم سے ہلکا سا مساج کرنا بھی شامل کریں۔کوئی ایسی پراڈکٹ منتخب کریں، جو زیادہ چکنی نہ ہو۔نائٹ کیئر روٹین میں گردن کی کلینزنگ اور مساج بھی شامل کریں۔20 منٹ بعد گیلی روئی سے کریم صاف کر دیں۔
آنکھوں کے اردگرد کریم لگائیں اور دس منٹ کے بعد گیلی روئی سے پونچھ دیں۔اگر جِلد کے چکنے حصوں پر دھبے یا کیل ہوں تو اینٹی پمپل لوشن (Anti Pimple Lotion) لگائیں اور اسے رات بھر لگا رہنے دیں۔اگر ایکنی کے داغ رہ گئے ہوں تو داغوں پر Anti Blemish Ointment ملیں اور رات بھر لگا رہنے دیں۔جِلد کی دونوں اقسام کے لئے چند کاسمیٹکس ایڈز بھی درکار ہوتی ہیں۔ایک موزوں سن سکرین، جِلد کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) سے محفوظ رکھتی ہے۔جب بھی جِلد خشک ہوتی ہوئی محسوس ہو تو کوئی ہلکا پھلکا لیکوئیڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔عرق گلاب پر مشتمل کوئی اسکن ٹانک زیادہ مفید رہتا ہے۔اسکن کیئر روٹین، فیس ماسک کے بغیر ناممکن رہتی ہے۔کسی بھی ماسک کا انتخاب ضرورت کے مطابق کریں۔اگر ایکنی یا پھنسیاں اور کیل ہوں تو میڈیکیٹڈ ماسک ہی مناسب رہتا ہے۔
عمومی مشورہ
اگر آپ کو اپنی جِلد کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں تو آپ جب بھی چہرہ اور ہاتھ پاوٴں دھوئیں تو کولڈ کریم یا لوشن استعمال کریں، اس طرح خشکی سے حفاظت رہے گی۔چہرے پر موئسچرائزر کی مقدار ذرا کم رکھیں۔فالتو چکنائی کو روئی یا ٹشو کی مدد سے صاف کریں کیونکہ زائد چکنائی سے چہرے پر دانے نکلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ گیلے تولیے کو چہرے پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں یا چہرے پر پانی کے چھینٹے ماریں، پھر تولیے سے چہرے کو تھپتھپائیں اور فوراً موئسچرائزر لگا لیں۔ایک بوتل لوشن ہمیشہ پرس میں رکھیں تاکہ جہاں ضرورت محسوس ہو اسے استعمال کر سکیں۔
Browse More New Trends of Beauty

عید الاضحی پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے
Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے بہترین مشورے
Aankhen Bari Aur Khoobsurat Karne Ke Behtareen Mashwara

جلد کی دلکشی کے لئے چاکلیٹ
Jild Ki Dilkashi Ke Liye Chocolate

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین
Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

قدرت کا بوٹوکس استعمال کریں جھریوں سے چھٹکارا پائیں
Qudrat Ka Botox Istemal Karen Jhuriyon Se Chutkara Payen

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا
Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں
Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے
Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai

نیل آرٹ
Nail Art

آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل
Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial

سولہ سنگھار ہوئے اتنے آسان
Sola Singhar Hue Itne Aasan