Dahi Paneer Bowls Recipe In Urdu - Recipe No. 1772

Dahi Paneer Bowls Urdu recipe is available at UrduPoint. Dahi Paneer Bowls is a famous dish in this region. You can read here Dahi Paneer Bowls recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Dahi Paneer Bowls. You can know the complete method to make Dahi Paneer Bowls on this page. We will also tell you how long it will take to make Dahi Paneer Bowls. Read the recipe, ingredients, and everything related to Dahi Paneer Bowls below.

دہی ، پنیر کے بالز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1772

Dahi Paneer Bowls Recipe In Urdu
اجزاء:
دہی تین کپ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
شیشم کے بیج ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک چٹکی بھر
کالی مرچ (تازہ پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
خشک میوہ جات (کٹے ہوئے) تین سے چار کھانے کے چمچ
ہرے دھنیے کے پتے 1/3کپ
ترکیب:
دہی پنیر تیار کر نے کے لئے گھر بنے دہی (بالائی کے بغیر دودھ سے تیار کر دہ ) کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر چھ سے آٹھ گھنٹے تک لٹکائے رکھیں تاکہ پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے۔ آپ چاہیں تو چند بار کپڑے کو تھوڑا سا نچوڑ بھی سکتے ہیں تاکہ پانی نکلنے کا عمل ذرا تیزی سے مکمل ہو سکے۔ اس کے بعد آپ اسے اتنی دیر ریفریجریٹر میں رکھیں جتنی ضرورت ہو۔ آپ یہ سارا کام دو دن پہلے سے مکمل کر سکتے ہیں۔ خشخاش اور شیشم کے بیجوں کو الگ الگ خشک بھون لیں۔ ثابت دھنیا اور زیرہ اس قدر بھون لیں کہ وہ اپنی خوشبو چھوڑ دیں۔ پھر انہیں پیس کر پاؤڈر کی صورت دے لیں۔ پھر اس ثابت دھنیے اور زیرہ کے پاؤڈر کو چاٹ مصالحہ، نمک اور کالی مرچ ملا کر ایک باؤل میں ڈال دیں۔ پھر دہی پنیر ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ خشخاش شیشم کے بیجوں خشک میوہ جات اور ہرے دھنیے کو چار مختلف پلیٹوں میں ڈالیں۔ اسی طرح پنیر کے بھی چار حصے کر لیں۔ ایک پیمانے کا چمچ لے کر تقریباََ نصف کھانے کا چمچ دہی پنیر (پہلے حصے سے لیکر) 9برابر حصوں میں تقسیم کر کے خشخاش شیشم کے بیج خشک میوہ جات اور ہرے دھنیے کے آمیزہ کو بھی اسی طرح دہی پنیر کے ساتھ شامل کر لیں۔ (یوں دہی پنیر کے چاروں حصوں سے کل 36بالز بن جائیں گے)۔ احتیاط سے ان بالز کو کوٹنگ میں ا س طرح ریفریجریٹر میں رکھا رہنے دیں۔
یہ سنیک آپ دو پہر اور رات کے کھانے کے درمیان بھوک لگنے پر نوش کر سکتے ہیں ۔ آپ انہیں کسی پارٹی میں سپیشل ڈش کے طور پر بھی پیش کر سکتے ہیں۔

(3422) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Cheese Fast Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Dahi Paneer Bowls, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dahi Paneer Bowls is a Cheese Fast Food, and listed in the Fast Food with Cheese. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.