جاپان میں مقامی پیداوار میں کمی کے باعث سٹرس فروٹ کی درآمد دوگنی ہو گئی

بدھ 18 جنوری 2017 12:59

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)رواں سال جاپان میں مقامی سطح پر سٹرس فروٹ کی پیداوار میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث وہاں سٹرس کی درآمد دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اس لئے موجودہ حالات میں جاپان پاکستانی کینو کیلئے دنیا کی دوسری بڑی منڈی ثابت ہو سکتا ہے جہاں پاکستانی کینو برآمد کرکے کروڑوں ڈالرز کا قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

سٹرس فروٹ پروڈیوسرز،ایکسپورٹرز اینڈ ویجی ٹیبل امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ قبل ازیں جاپان کو 10797 ٹن کینو برآمد کیا جاتا تھا لیکن اس وقت تک یہ مقدار بڑھ کر 21576ٹن تک پہنچ چکی ہے جس میں روز بروز مزید اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں