موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہے ، محمد خان ڈاہا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:07

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہے ۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا اور عوام کی تقدیر بدل جائے کی، ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دی جانے والی دس کروڑ(100ملین)کی خصوصی گرانٹ سے شہر کے لیے تعمیر کی جانے والی (اربن سیوریج سکیم مسنگ ایریاز و اضافی آبادیا ں سٹی خانیوال ) کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب نے ان کی درخواست پر عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اور پرانی آبادیوں کے لیے نئی سیوریج لائن کے لیے دس کروڑ کی گرانٹ جاری کی جس سے بارش اور اور سیوریج کا پانی شہر میں جمع نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سیوریج لائن نیو سبزی منڈی چوک ،بلاک نمبر9,سٹیڈیم روڈ سے ہوتی ہوئی فٹبال چوک اور گرلز کالج چوک ۔

جبکہ آرسی چوک ،جہانیاں ریلوے پھاٹک،ہڈی گودام ،عظیم ٹاون تک بچھائی جائے گی جبکہ نیو سبزی منڈی تک 20ہزار فٹ لمبی سیوریج لائن سے گندا پانی نئے سیوریج پاونڈ میں ڈالا جائے گا جس سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان خان ڈاہا نے کہا کہ سی پیک گیم چینچر ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستانی عوام کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ مزمل بٹ ،ایس ڈی او مہر نذر،کونسلرز راو امان اللہ خان ایڈووکیٹ،رائے اعظم نے اس منصوبہ کے لیے خصوصی گرانٹ دینے پر ایم این اے محمد خان ڈاہا ،حاجی عرفان خان ڈاہا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں