چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل

جمعرات 25 اپریل 2024 22:52

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچز میں مایوس کن کارکردگی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے اور ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے فوری طور پر7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز عبدالرزاق،اسد شفیق،سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال،عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں