خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) نواحی چک 10چودہ ایل میں خاوند نے بیوی بانو نادیہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی۔ چک10چودہ ایل میں ظہور احمد مغل نے اپنی بیوی بانو نادیہ پر بد چلنی کا الزا م لگا کر گزشتہ شام اس کا گلا چھری سے کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک پتن روڈ الجنت ہائوسنگ کالونی میں مارٹ مالک جنید نے مزدورمہتاب کریم کو اس کی اجرت سات ہزار روپے نہ دینے پرتنازعہ ہو گیاجب مزدورواپس اپنے گھر کو جا رہا تھا تو مارٹ مالک جنید اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گیا اورنوکر مہتاب کریم کو گولی مار دی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں مہتاب کریم کی حالت نازک ہے۔

پولیس کسووال نے عالم شیر سب انسپکٹر اور پولیس غلہ منڈی نے نوکر کے بھائی فیض فرید کی مدعیت میں دو مقدمات 324, 302اور 34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں