خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ‘ اداکارہ ماہ نور

پیر 16 جنوری 2017 12:48

خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ‘ اداکارہ ماہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ، البتہ فنکار ضرور زوالی کا شکار ہو جاتے ہیں ، میں نے اپنے کیریئر میں صرف محنت کو شعار بنانا کر عزت اور مقبولیت حاصل کی ہے ،یہ حقیقت ہے کہ شوبز میں جیلسی جیسی منفی چیز پہلے کی طرح آج بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اسٹیج ڈراموں اور فلموں کے بعد ٹی وی ڈراموں میں بھی مصروف ہوں اور بہت جلد میرے پراجیکٹ شروع ہونے والے ہیں جس میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہوں ۔ ماہ نور نے کہا کہ میرے لیے وہی پسندیدہ فنکار ہے جو اپنے دیئے ہوئے کردار کو بخوبی اس طرح سے ادا کرے جس طرح سے اس کردار کا حق بنتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رقص کوئی بری چیز نہیں بلکہ اس کو کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے وہی رقص کو اچھا اور برا بناتا ہے جس سے تمام فنکار برادری کی بدنامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بعض فنی مصروفیات کی وجہ سے عارضی طور پر تھیٹر پر کام نہیں کررہی جیسے ہی فرصت ہوئی تو اسٹیج ڈراموں میں ضرور کام کروں گی کیونکہ اسٹیج ڈرامہ میری پہچان کی پہلی بنیاد ہے ۔اس لیے میں اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں