ڈیرہ اللہ یار میں وقفے وقفے سے بارش جاری ،پارہ منفی 0.5 تک پہنچ گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:45

ڈیرہ اللہ یار میں وقفے وقفے سے بارش جاری ،پارہ منفی 0.5 تک پہنچ گیا
ْڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں 18گھنٹوں سے موصلادار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا، سردی کی شدت میں کئی گناہ اضافہ ، پارہ ،منفی 0.5 رہا ، بار ش کا قطرہ گرتے ہی بجلی غائب ہوگئی ، گیس پریشر میں بھی کمی ، معمولات زندگی سخت متاثر ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوگئی ، 18گھنٹوں سے مو صلا دار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ،پارہ منفی 0.5تک جا پہنچا، پارش کا قطرہ پڑتے ہی ڈیرہ اللہ یار ،جعفرآباد، نصیرآباد میں بجلی گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے جس سے شہروں اور سینکڑوں دیہاتوں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو رات کی تایکی میں شد ید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،20گھنٹوں کے بعد بجلی بحال کردی گئی بار ش کے بعد رہی سہی کسر گیس نے پوری کردی ، گیس پریشر میں کمی باعث عوام ٹھٹھر کررہے گئے ،بارش کا سلسلہ بدستور جاری رہا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جعفرآباد اور نصیرآباد کے اضلاع میں مزید دوروز تک مزید بارش کا امکانات ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں