ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،پنجاب محمدعمر جعفر

منگل 21 فروری 2017 12:31

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمدعمر جعفر نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے ملک کے دشمن ہیں اور معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر پاکستان کے عوام کا حوصلہ پست کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی بزدلانہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔رحیم یار خان میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مو جودہ حالات میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، بحیثیت قوم یکجا ہو کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری مضبوط اتحاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو ہمیشہ کے لئے بے نور کر دیا جائے گا، پر امن فضا ہی ہر قسم کی ترقی کے لئے بنیادی شرط ہے۔

(جاری ہے)

انہو نے کہا کہ حلقہ پی پی 293رحیم یار خان میں انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور سوشل سیکٹر کی بہتری کے لئے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے عوامی معیار زندگی بلند ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور شہری ترقی کے لئے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے تعمیراتی کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ وہ خود اپنے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے معیار پر نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سیوریج سکیم کی بحالی کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ اس میں مزید تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے بھی جلد عملی اقدامات کا آغاز ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں