یو اے ای صدر ایچ ایچ شیخ محمد بن زاید النہان فیملی کی طرف سے تحفہ کیے گیے نیو کارڈیک سینٹر کو شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری

پیر 29 اپریل 2024 21:08

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) یو اے ای صدر ایچ ایچ شیخ محمد بن زاید النہان فیملی کی طرف سے تحفہ کیے گیے نیو کارڈیک سینٹر کو شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا۔ضلع رحیم یارخان سمیت سندھ بلوچستان اورراجن پورکے لوگوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسرہونگی۔جدید طریقہ علاج سے دل کے مریضوں کا علاج معالجہ ہوگا۔

خطہ کے لیے یہ کارڈیک سینٹر کسی نعمت سے کم نہیں جہاں ہارٹ سیپلسٹ ڈاکٹرز کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے۔ ان خیالات کااظہار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری نے ایچ ڈی پی یو اے ای کے انجینئر محمدمعیز احمد سے کارڈیک سینٹر کے کاغذات وصول کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر راؤ امجدعلی خان نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری کے ہمراہ کاغذات وصول کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کارڈیک سینڑ پر 13.6 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے، اس کارڈیک سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مشینری لگائی گئی ہے، یہ پروجیکٹ 14 ماہ کی قلیل مدت میں پایا تکمیل کو پہنچا ہے۔اس موقع پر الجواہر ٹیکنیکل اوورسیز یو اے ای نے بھی کاغذات پرنسپل کے حوالے کیے۔کارڈیک سینٹر حوالے کرنے کی اس تقریب میں ہیڈ آف کارڈیک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد، ایم ایس شیخ زاید ہسپتال ڈاکٹر امجد علی خان، فوکل پرسن کارڈیک سینٹر پروجیکٹ  ڈاکٹر امجد عزیز، اے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر و ایچ ڈی پی یو اے ای و الجواہر ٹیکنیکل اورسیز یو اے ای کے انجنیز بھی موجود تھے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں