ربیع سیزن 2016-17ء کے لئے حکومت نے گندم کا 26.01 ملین ٹن کا پیداواری ہدف مقرر کردیا

ربیع سیزن میں خشک سالی کے ہدف میں 1.7 فیصد کی کمی ،ْ8.8 ملین ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ،ْ رپورٹ

اتوار 22 جنوری 2017 13:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)ربیع سیزن 2016-17ء کے لئے حکومت نے گندم کا 26.01 ملین ٹن کا پیداواری ہدف مقرر کردیا ہے اور گندم کی کاشت کیلئے 9.1 ملین ہیکٹر پر کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق ربیع سیزن میں خشک سالی کے ہدف میں 1.7 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور سیزن کے دوران 8.8 ملین ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کاشت کے ہدف کے مقابلہ کاشت میں بالترتیب 22.66 فیصد اور 5.48 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میںکاشت کا ہدف حاصل کردلیا گیا ہے۔ حکومت نے گندم کی پیداوار کیلئے مجموعی طورپر 26.01 ملین ٹن کا پیداواری ہدف مقرر کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں19.51 ، سندھ میں 4.2 ملین ٹن خیبرپختونخوا میں 1.4 ملین ٹن اور بلوچستان میں 0.9 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال گندم کا پیداواری ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں