7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہوگی

پیر 16 جنوری 2017 16:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری پیر کو ملتان اور لاہور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 65 ویں جبکہ 25000 والے بانڈز کی 16 ویں قرعہ اندازی ہے۔ 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ، دوسرا انعام 50 لاکھ کے 3 انعامات، جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔اسی طرح 25000 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ،دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ کے 3 انعامات، جبکہ تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں