سکھر،جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے سائنسی تعلیم کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کئے جائیں،شاہد وارثی

جمعرات 23 فروری 2017 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) چیف اکیڈمک آفیسر ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی شاہد وارثی نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم اولین ضروت ہے جدید دور میں سائنسی تعلیم کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں ین ایسوسی ایشن آف فاراکیڈمک کے زیر اہتمام سکھر کے مقامی ہال میں منعقد میگا پرنسپل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں آفاق کے ادریس میمن ، غلام حیدر خان ، ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر کے صدر بشیر احمد چنہ ، نائب صدر روبینہ کیانی ، سید حسن شہید ، ابراہیم مہیسر ، شہزاد رضا ، ضیاء المراد ، محب الرحمن ، شعیب ، سید وقار ، مظہر عاصم ، جواد میرانی ، صغیر احمد اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد وارثی کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کو درپیش مسائل اور نئی نسل کے حوالے سے اسکولوں میں جدید تعلیم کی کوالٹی کو بہتر سے بہتر کیا جائے بچوں میں نئی تحقیق کے حوالے سے پرنسپل اور ٹیچرز میں آگاہی دی جائے تاکہ ہم بین القوامی ممالک کی تعلیم کے معیار کے مطابق نئی نسل کو تعلیم دی سکے اور اس سلسلے میں آفاق ایسوسی ایشن کا پاکستان میں تعلیمی میدان میںایک اہم کردار ہے میگا پرنسپل کنونشنمیں سکھر ریجن کے پانچ سو نجی اسکولز کے پرنسپلز صاحبان نے شرکت کی آفاق کے ادریس میمن نے آنے والے مہمانوں کو تحائف دیئے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں