میٹرو بس کا دورانیہ بڑھانے سے 14 سو سے زائد شائقین کرکٹ مستفید ہوئے

پیر 25 مئی 2015 18:21

میٹرو بس کا دورانیہ بڑھانے سے 14 سو سے زائد شائقین کرکٹ مستفید ہوئے

لاہور ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے میٹرو بس کے دورانئے کو رات بارہ بجے تک بڑھانے کی وجہ سے میچ دیکھنے کے بعد گھروں کو جانے والے 1440 شائقین کرکٹ نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ۔

(جاری ہے)

میٹر و بس انتظامیہ کے جی ایم آپریشنز عزیرشاہ کے مطابق میچ کے اختتام پر قذافی سٹیڈیم سے شاہدرہ موڑ جانے والے شائقین مسافروں کی تعداد 1300تھی جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور سے گجو متہ جانے والے شائقین مسافروں کی تعداد 140رہی ۔

متعلقہ عنوان :