قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
جعلی اور بےبنیاد مقدمات میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں ہوں، اگر 9 سال یا اس سے زیادہ عرصہ بھی جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا، حقیقی آزادی کیلئے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا، بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2024 18:29
(جاری ہے)
بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
میری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بےبنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں قید کیا گیا۔ مجھے اگر 9 سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں، جیل میں ٹرائل ہوا اور 15 روز میں سزائیں دی گئیں، وکلا کو پیش نہیں ہونے دیا گیا، پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین سیاسی انتقام لیا گیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران بیرسٹرعلی ظفر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قانونی چھوڑیں سیاسی طور پر دیکھیں تو کیا ایک بڑی جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں ملنی چاہیے؟ پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین لی گئیں۔ الیکشن کمیشن چاہتا ہے پی ٹی آئی سیاسی عمل سے باہر نکل جائے، 3 بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے اب پھر الیکشن کمیشن نے اعتراض کردیا، سیاسی انتقام جاری رہا تو ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ایران اور اسرائیل کےمعاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.