Live Updates

ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی

نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کرکے پارٹی صدارت سے ہٹایاگیاتھا،آج کے اجلاس میں قراردار پیش کی گئی جسے منظور کر لیاگیاہے،رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 17:49

ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن لیگ پنجاب نے درخواست کی ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالیں،نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹایاگیاتھا،نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھے گی،آج کے اجلاس میں قراردار پیش کی گئی جسے منظور کر لیاگیاہے۔کارکنان کی خواہش ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت دوبارہ سنبھالیں۔

ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نوازشریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں۔ پارٹی کا آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہے۔مسلم لیگ ن دوبارہ مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی۔ پارٹی اجلاس میں الیکشن سے پہلے اور بعد کی سیاسی صورتحال پر تجاوز دی گئیں ہیں یہ تمام تجاویز قیادت کے سامنے پیش کی جائیں گی اورچین سے واپسی کے بعد نوازشریف کے سامنے تمام تجاویز رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع رکھتی ہے۔پارٹی بیانیہ وہی رہے گا جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی کوششوں کی تائید کی گئی۔شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔شہبازشریف کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کوتاہیوں و کمزوریوں پر قابو پائیں گے۔چین سے واپسی پر نواز شریف کودرخواست کریں گے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت دوبارہ سبنھالیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔آج کے اجلاس نے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا ہے۔مریم نوازنے اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث عوام کیلئے کئی فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں جو ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات