Benjamin Franklin - Article No. 975

Benjamin Franklin

بنجمن فرینکلن 1790ء۔1706ء - تحریر نمبر 975

بطور سائنس دان فرینکلن کی وجہ شہرت برقیات اور روشنی کے حوالے سے اس کی تحقیقات ہیں۔

بدھ 21 اکتوبر 2015

میرے خیال میں یہ کہنامناسب ہوگا کہ بنجمن فرینکلن تاریخ کی غیر معمولی ترین شخصیات میں سے ایک ہے۔جس نے لیوناروڈاونسی سے کہیں زیادہ کامیابی کے ساتھ مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیے۔یہ بات حیران کن مگر سچ ہے کہ فرینکلن انسانی کاوش کے کم ازکم چار میدانوں میں نہایت کامیاب رہا۔ان میں کاروبار ’سائنس ادب اور سیاست شامل ہیں۔

بنجمن کی کاروباری زندگی راکھ سے لاکھ تک پہنچ کی کلاسیکی ادب کی کہانیوں جیسی ہے۔بوسٹن میں اس کاخاندان کسمپرسی کی زندگی گزارتا تھا۔نوجوانی میں فلاڈیلفیا میں مکمل قلاش تھا۔عمر کی چوتھی دہائی میں فرینکلن اپنے اشاعت گھر اپنے اخبار اور دیگر کاروباری مشاغل کے بل پر ایک رئیس آدمی بن گیا۔اس دوران میں فارغ وقت میں وہ سائنس کامطالعہ کرتا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے طور پر چار غیرملکی زبانیں سیکھیں۔
بطور سائنس دان فرینکلن کی وجہ شہرت برقیات اور روشنی کے حوالے سے اس کی تحقیقات ہیں۔ اس نے کئی ایک انتہائی کارآمد ایجادات بھی کیں۔جن میں فرینکلن کاچولہا‘دوہری ماسکی والے عدسے اور جلتی ہوئی سلاخ۔موخرالذکرایجاد تو آج بھی بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
اولین ادبی کاوشیں اس نے بطور صحافی کیں۔
اس نے جلد ہی (Poor Richard s Almanac شائع کی جس میں اس نے ایک تیزطرار فقرہ لکھنے کے غیر معمولی جوہر کااظہار کیا۔(چند مصنّفین نے اس قدر یادرہ جانے والے مقولات اپنے پیچھے چھوڑے ہوں گے)۔بعد کے سالوں میں اس نے ایک خودنوشت سوانح عمری بھی لکھی۔یہ دنیا کی معروف کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔آج بھی اسے رغبت سے پڑھا جاتاہے۔
سیاست میں فرینکلن ایک منتظم کے طور پر بھی کامیاب رہا(وہ کولونیاں کا”پوسٹ ماسٹر جنرل “ تھا)۔
اس کے تحت ڈاک کاادارہ منفعت بخش ہوگیا) قانون ساز کی حیثیت سے بھی اس نے کامیابی حاصل کی (وہ پینسائل وینیا کی مجلس قانون ساز کاایک سے زائد مرتبہ رکن بنا)۔اس کاایک پہلو سفارت کارکابھی تھا۔(وہ امریکی تاریخ کے سنگین دور میں فرانس میں امریکی سفیر کی حیثیت سے بہت معروف اور کامیاب رہا) مزید برآں وہ امریکی اعلان نامہ آزادی کے دستخط کنندوں میں شامل تھا اور بعدازاں آئینی اجلاس کا رکن رہا۔

ان تمام شعبوں کے علاوہ فرینکلن کی سیاسی زندگی کاپانچواں پہلو عوامی ہمدرراور منتظم کابھی ہے۔ مثال کے طور پر فلاڈیلفیا کے اولین ہسپتال کے بانیوں میں شامل تھا۔اس نے کالونیوں میں اولین آگ بجھانے والے ادارے کے قیام میں اہم کردار اد ا کیا۔اس نے بلدیاتی پولیس کے محکمہ کے قیام کے لیے بھی کامیاب کاوش کی۔اس نے ایک سفری کتب خانہ بھی تشکیل دیا‘اور اولین سائنسی تنظیم کی بنیاد رکھی۔

ہم سب کی طرح فرینکلن کومشکلات اور شدید ناکامیوں کاسامنا کرناپڑا۔تاہم اس کی زندگی ایک بھرپور اور کامیاب زندگی کی تاریخ میں حیران کن اور غیر معمولی مثال ہے۔چور اسی سالہ طویل زندگی میں فرینکلن کی صحت قابل مثال رہی۔اس زمین کی ایک طویل بھرپور ‘کارآمد ہمہ رنگ اور خوشحال زندگی فرینکلن کے مقدر میں آئی۔
ان تمام تفصیلات کی روشنی میں فرینکلن کوبنیادی فہرست میں شامل کرنا مناسب معلوم ہوتا تھا۔ لیکن حقیقتاََ اس کی کوئی ایک کامیابی بھی اسے تاریخ کے سو موثر ترین افراد کی صف میں لانے میں کامیاب نہیں ہوتی۔بلکہ میرے خیال میں تو اس کے تمام کارہائے نمایاں مل کربھی ایسا ممکن نہیں کرپائے۔

Browse More Urdu Literature Articles