Marie Curie - Article No. 1773

Marie Curie

میری کیوری - تحریر نمبر 1773

میری کیوری (اصلی نام ”ماریا سکلوڈو سکا “تھا )ہماری بنیادی سوا فراد کی فہرست میں شامل کسی بھی سائنس دان سے زیادہ مشہور ہے ۔میرا خیال ہے کہ اس کی شہرت کا بنیادی سبب اس کی سائنسی تحقیق نہیں بنا جتنی یہ حقیقت بنی کہ یہ کارنا مے ایک عورت نے انجام دیے

منگل 25 ستمبر 2018


میری کیوری (اصلی نام ”ماریا سکلوڈو سکا “تھا )ہماری بنیادی سوا فراد کی فہرست میں شامل کسی بھی سائنس دان سے زیادہ مشہور ہے ۔میرا خیال ہے کہ اس کی شہرت کا بنیادی سبب اس کی سائنسی تحقیق نہیں بنا جتنی یہ حقیقت بنی کہ یہ کارنا مے ایک عورت نے انجام دیے۔اس کی زندگی سے واضح انداز میں یہ حقیقت مترشح ہوتی ہے ‘کہ ایک عورت واقعتا ایسی پائے کی سائنس دان ہو سکتی ہے ۔

اسی باعث اس کی اتنی پذیرائی ہوئی‘اور یہ غلط بات ذہنوں میں بیٹھ گئی کہ ”تاب کاری “کو اسی نے دریافت کیا تھا۔دراصل تاب کاری (Radioactivity) کا عمل انتو نیو ہنری یبکیو رل نے دریافت کیا۔یبکیورل کی فوقیت کا معاملہ قا بل بحث نہیں ہے۔

کیونکہ یبکیورل کی دریافت سے متعلق مضمون پڑھنے کے بعد ہی (اس کے ذہین سائنس دان شوہر پیر ے اور )اس نے اس موضوع پر اپنی تحقیقات کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

میری کیوری کی سب سے اہم دریافت کیمیائی عنصر ”ریڈیم “ہے ۔اس سے قبل اس نے ایک دوسرا تا بکار مادہ دریافت کیا تھا جسے اس نے اپنے آبائی وطن پولینڈ کے نام پر ”پلو نیم “نام دیا۔یہ قابل تحسین کا میابیاں تھیں ۔تا ہم سائنس کی دنیا میں کوئی واقعتا چونکا دینے والی دریافتیں نہیں تھی۔ 1903ء میں میری کیوری اور انتو نیو ہنری یبکیورل کو مشترکہ طور پر نوبل انعام برائے طبیعات دیا گیا ۔
1911ء میں میری کیوری کو دوسرا نوبل انعام برائے کیمیا ملا۔وہ پہلی انسان تھی جس نے دوبار نوبل انعام حاصل کیا ۔

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ جب وہ اپنی انتہائی اہم سائنسی تحقیقات میں معروف تھی‘تب اس کے چھوٹے بچے بھی تھے۔اس کی بڑی بیٹی ”آئرنی “بھی ایک معروف سائنس دان بنی ۔آئرنی کی شادی ایک ہو نہار سائنس دان ژاں فریڈرک جو لیت سے ہوئی ۔

دونوں نے اکٹھے تحقیق کی اور مصنوعی تاب کاری کا عمل دریافت کیا ۔اس دریافت کے لیے (جسے ہم قدرتی تاب کاری کے نظریے کی پیداوار قرار دے سکتے ہیں )جولیت ۔کیوریز کو 1935ء میں مشتر کہ نوبل انعام برائے طبیعات ملا۔میری کیوری کی دوسری بیٹی ”ایو “(Eve) ایک ممتاز موسیقار اور مصنفہ بن گئی ۔یہ ہوتا ہے خاندان ۔مادام کیوری لیو کیمیا میں مبتلا ہو کر 1934ء کو فوت ہوئی۔جو تابکار عناصر کی مسلسل قربت کے سبب پیدا ہوا تھا ۔

Browse More Urdu Literature Articles