Ahsan Ali Khan Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ahsan Ali Khan احسن علی خاں - Read complete profile, contact information and life history of Ahsan Ali Khan

احسن علی خاں

احسن علی خاں نام اور احسن تخلص تھا۔ قصبہ بریلی میں پیدا ہوئے۔ میٹرک بھوپال سے اور ایم اے اندور سے کیا۔ 1948ء میں حمیدیہ کالج، بھوپال میں لکچرر ہوگئے۔ پاکستان آنے کے بعد جناح اسلامیہ کالج، سیالکوٹ اور زمیندار کالج، گجرات میں لکچرر رہے۔1968ء میں وزارت خارجہ سے منسلک ہوگئے۔ 1982ء میں ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوگئے۔ شعرگوئی کا شوق لڑکپن سے تھا۔ ابتدا میں معین احسن جذبی، سہا مجددی اور باسط بھوپالی سے مشورۂ سخن کیا۔ 1977ء میں ان کا منتخب کلام’’میں محسوس کرتا ہوں، میں سوچتا ہوں‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ان کے تراجم بھی شائع ہوئے۔ ان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔
Urdu Name احسن علی خاں
English Name Ahsan Ali Khan
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb