Behzad Lakhnavi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Behzad Lakhnavi بہزاد لکھنوی - Read complete profile, contact information and life history of Behzad Lakhnavi
Behzad Lakhnavi Profile & Information

بہزاد لکھنوی

معروف شاعر اور نغمہ نگار بہزاد لکھنوی کا اصل نام سردار احمد خاں تھا، بہزاد تخلص اختیار کیا۔ گھر کا ماحول علمی اور ادبی تھا ۔ ان کے والد بھی اپنے وقت میں خاصے مقبول شاعر تھے۔ گھر اور لکھنؤ کے ادبی ماحول کے اثر سے بہزاد بھی بہت چھوٹی سی عمر میں شعر کہنے لگے تھے۔ بہزاد ایک لمبے عرصے تک محکمۂ ریل سے وابستہ رہے، اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں ملازمت اختیار کی۔ اس دوران کئی فلمی کمپنیوں سے وابستہ ہوکر نغمے بھی لکھے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے آئے اور ریڈیو پاکستان کراچی میں ملازمت کی۔ ان کے شعری مجموعوں کے نام یہ ہیں: نغمۂ نور ، کیف و سرور ، موج طہور ، چراغ طور ، وجد وحال۔
Urdu Name بہزاد لکھنوی
English Name Behzad Lakhnavi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb