Faiz Ahmad Faiz Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Faiz Ahmad Faiz فیض احمد فیض - Read complete profile, contact information and life history of Faiz Ahmad Faiz
Faiz Ahmad Faiz Profile & Information

فیض احمد فیض

فیض احمد فیض 13فروری 1911کو کالا کادر نارووال ڈسٹرکٹ میں پیدا ہوئے اور 20نومبر 1984کو 73برس کی عمر میں لاہور میں وفات پائی۔ فیض صاحب کے والد بیرسٹر تھے۔ان کا گھرانہ ایک ادبی اور تعلیمی گھرانے کی حیثیت سے جانا جاتا تھا جہاں اکثر شعراء اور دانشوروں کی نشست ہوا کرتی تھی۔ان کے والد صاحب نے ایک افغانی امیر عبدالرحمان کی بائیو گرافی بھی لکھی۔ فیض کو ابتدائی تعلیم میں عربی ،فارسی،اردو اور قرآنی علوم سے روشناس کروایا گیا۔ثروت رحمان کی لکھی گئی کتاب کے مطابق "اگرچہ فیض ایک قدامت پسند مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے لیکن وہ اپنے آپ کو ایک ملہد کی حیثیت سے دیکھتے تھے"۔بعد ازاں ان کے والد نے انہیں ایک سکاچ مشن اسکول میں داخل کروا دیا کیونکہ وہ انہیں سر سید احمد خان کے نقشِ قدم پر چلتے دیکھنا چاہتے تھے۔میٹرک کے بعد فیض نے مرے کالج سیالکوٹ میں داخلہ لیا اور وہاں سے انٹر میڈیٹ کے بعد 1926میں انہوں نے جی۔سی۔یونیورسٹی لاہور میں فائن آرٹس اور لینگوئجز میں داخلہ لیا۔ وہاں وہ پروفیسر میر حسن اور پروفیسر شمس العالم سے بہت متاثر ہوئے۔پروفیسر میر حسن علامہ محمد اقبال کے استاد بھی رہے ہیں۔بی۔اے آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1930میں فیض نے جی۔سی۔یونیورسٹی میں ہی انگریزی ادب ماسٹرز میں داخلہ لے لیا اور 1932میں اسے مکمل کیا۔اسی سال فیض نے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج سے عربی زبان میں فرسٹ ڈیویژن حاصل کی۔کالج کے زمانے میں ہی ان کی ملا قات ایم ۔این رائے اور مظفر احمد سے ہوئی جن سے متاثر ہو کر وہ کیمیونسٹ پارٹی کے ممبر بنے۔1941 میں فیض کی ملاقات ایلس سے ہوئی جو کہ کمیونسٹ پارٹی ہی کی ایک ممبر تھیں ان سے شادی کے بعد فیض کی دو بیٹیاں سلیمہ اور منیزہ ہاشمی پیدا ہوئیں۔ زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ اور جدوجہد کے باعث فیض کی شاعری لافانی ہو چکی ہے ۔1962 میں فیض صاحب کو سوویت یونین کے "لینن ایوارڈ" سے نوازا گیا۔اس ایوارڈ کو نوبل امن پرائز جیسا درجہ حاصل ہے۔فیض کی ان ہی کاوشوں کی بدولت پاکستان اور سویت یونین کو قریب آنے کا موقع ملا۔کلامِ فیض کا بیشتر حصہ رشین زبان میں چھپ چکا ہے۔فیض کو ان کی وفات سے کچھ عرصہ پہلے نوبل انعام کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ فیض کو پاکستان سے بہت محبت تھی جس کا اظہار ان کی شاعری میں جا بجا ملتا ہے ۔وہ اکثر کہا کرتے تھے"اپنے دل کو پاک اور خالص کر لو تاکہ اپنے ملک کو محفوظ بنا سکو اسے بچا سکو"۔فیض کی کتابیں"نقشِ فریادی،دستِ صبا،زندان نامہ،دستِ تہہ سنگ،میرے دل میرے مسافر،سر وادی ء سینہ"تمام ایک مجموعے"نسخہء ہائے وفا "کی شکل میں چھپ چکی ہیں۔
Urdu Name فیض احمد فیض
English Name Faiz Ahmad Faiz
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb