Ishrat Afreen Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ishrat Afreen عشرت آفرین - Read complete profile, contact information and life history of Ishrat Afreen
Ishrat Afreen Profile & Information

عشرت آفرین

عشرت آفرین کا اصلی نام عشرت جہان ہے۔وہ 25دسمبر1956میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔عشرت آفرین کو اردو ادب کی بہت بااثر لکھاریوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ان کے لکھے گئے کلام کے جاپانی،انگریزی،سنسکرت اور ہندی میں ترجمے کئے جا چکے ہیں۔ان کی لکھی گئی شاعری کو 1987میں مشہور غزل گایئک جوڑی جگجیت اور چترا سنگھ نے اپنی البم"بی یانڈ ٹائم"میں بھی گایا۔ عشرت آفرین نے 1985میں ایک بھارتی مسلمان وکیل پرویز جعفری سے شادی کی اور پھر وہیں جا بسیں۔قریباً5برس کے عرصے بعد وہ اپنے شوہراوردو بچوں کے ہمراہ امریکہ چلی گئیں اور وہیں سکونت اختیار کی۔1970سے 1984تک وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک رہیں عشرت آفرین نے مرزا جمیل کے ساتھ مل کر یونیورسل نوری نستعلیق اردو اسکرپٹ"ان پیج"کے لئے بھی بہت کام کیا۔ ان کی شاعری کی دو کتابیں"کنج پیلے پھولوں کا ،دھوپ اپنے حصے کی " بہت مشہور ہوئی ہیں۔عشرت آفرین کو سجاد ظہیر(بھارت)احمد ادایا ایوارڈ(لاس اینجلس)مل چکے ہیں۔عشرت آفرین آج کل یونیورسٹیآف ٹیکساس ایٹ آسٹں میں اردو لیکچرز کی پرنسیپل ہیں۔
Urdu Name عشرت آفرین
English Name Ishrat Afreen
Gender female

Browse Profiles of Writers & Adeeb