Meer Anees Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Meer Anees میرانیس - Read complete profile, contact information and life history of Meer Anees
Meer Anees Profile & Information

میرانیس

ببر علی انیس۔ اردو مرثیہ گو۔ میر مستحسن خلیق کے صاحبزادے ۔ فیض آباد میں پیدا ہوئے۔خاندانِ سادات سے تعلق تھا۔ مولوی حیدر علی اور مفتی حیدر عباس سے عربی ، فارسی پڑھی۔ فنون سپہ گری کی تعلیم بھی حاصل کی ۔ فن شہسواری سے بخوبی واقف تھے۔ شعر میں اپنےوالد سے اصلاح لیتے تھے ۔ پہلے حزیں تخلص تھا۔ شیخ امام بخش ناسخ کے کہنے پر انیس اختیار کیا۔ ابتدا میں غزل کہتے تھے ۔ مگر والد کی نصیحت پر مرثیہ کہنے لگے اور پھر کبھی غزل کی طرف توجہ نہیں کی۔ اپنے بیٹے میر نفیس کی ولادت کے بعد پہلے 1859ء میں مرثیہ پڑھنے عظیم آباد گئے۔ اور پھر 1871ء میں نواب تہور جنگ کے اصرار پر حیدر آباد دکن کا سفر کیا۔ انیس نے مرثیے کو ترقی کے اعلیٰ درجے پر پہنچایا ۔ اردو میں رزمیہ شاعری کی کمی پوری کی۔ انسانی جذبات و مناظر قدرت کی مصوری کے ذریعے زبان میں وسعت نکالی۔ لکھنو میں انتقال کیا۔ اور اپنے سکونتی مکان واقع محلہ سبزی منڈی میں دفن ہوئے۔سلام اور رباعیوں کا شمار نہیں۔ مرثیوں کی پانچ جلدیں طبع ہوچکی ہیں۔ رواں صدی کے مرثیہ نگار شاعرجوش ملیح آبادی نے میر انیس کے لیے کہا: اے دیار لفظ و معنی کےرئیس ابن رئیس اے امین کربلا باطل فگار و حق نویس ناظم کرسی نشین و شاعر یزداں جلیس عظمت آل محمد کے مورخ اے انیس تیری ہر موج نفس روح الامیں کی جان ہے تو مری اردو زباں کا بولتا قرآن ہے
Urdu Name میرانیس
English Name Meer Anees
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb