Qayyum Nazar Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Qayyum Nazar قیوم نظر - Read complete profile, contact information and life history of Qayyum Nazar
Qayyum Nazar Profile & Information

قیوم نظر

قیوم نظر کا اصل نام اصل نام عبدالقیوم ہے ، وہ 7 مارچ 1914ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر کے علاوہ نقاد، ڈراما نویس اور مترجم تھے ۔ وہ اردو کے ان لکھنے والوں میں شامل ہیں جنھوں نےحلقہ ارباب ذوق کی بنیاد رکھنے میں اہم حصہ لیا جن میں میرا جی، ن۔ م راشد ،حفیظ ھوشیار پوری،سید نصیر احمد جامعی، انجم رومانی،اختر ھوشیارپوری،، حمید نظامی، میر اقبال احمد، سید امجد حسین، آفتاب احمد خان، حمید شیخ، صفدر میر، تابش صدیقی، یوسف ظفر، اور مختار صدیقی وغیرہ کے اسمائے گرامی اہم ہیں۔وہ حلقہ ارباب زوق کے اولیں متعمد عمومی منتخب ھوئے۔ گورنمنٹ کالج میں اردو اورپنجابی کے شعبہ جات میں درس و تدریس سے متعلق رہے اور پروفیسر کی حیثیت سے سبک دوش ہوئے۔ قیوم نظر کی شاعری میں اردو کی کلاسیکی شاعری کا گہرا اثر ہے ۔ 1933ء میں ان کی پہلی غزل چھپی تھی ۔ انہھوں نے اردو غزل کو نیا مزاج عطا کیا۔ وہ میر تقی میر اور فانی بدایونی کی غزلیہ روایت سے متاثر رہے۔ سیاحت کا شوق تھا ۔ ان کی شاعری میں فطرت کے تجربات اچھوتے نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے اپنی اردو غزلوں اور نعتوں کو پنجابی میں منتقل کیا۔ قیوم نظر کا انتقال جون 1989ء میں کراچی میں ہوا۔ لاہور کے تاریخی قبرستان میانی صاحب میں پیوند زمین ہوئے۔
Urdu Name قیوم نظر
English Name Qayyum Nazar
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb