Shahzad Ahmed Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Shahzad Ahmed شہزاد احمد - Read complete profile, contact information and life history of Shahzad Ahmed
Shahzad Ahmed Profile & Information

شہزاد احمد

نام شہزاد احمد اور تخلص شہزاد ہے۔۱۶؍اپریل ۱۹۳۲ء کو امرتسر میں پید ا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے(نفسیات) اور پھر ایم اے(فلسفہ) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ۱۹۵۸ ء تھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، پبلک ریلشنز کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔۱۹۶۶ء میں آرٹس کونسل سے متعلق ہوئے۔ بعدازاں ایک سال ٹیلی وژن سے بھی متعلق رہےکی وفات کے بعد ادبی ادارہ مجلس ترقی ادب کے صدرنشین کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دئیے۔ آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’صدف‘، ’جلتی بجھتی آنکھیں‘، ’ادھ کھلا دریچہ‘، ’خالی آسمان‘، ’مذہب ، تہذیب ، موت‘، ’تخلیقی رویے‘۔’ ’جلتی بجھتی آنکھیں‘ ‘پر آدم جی ادبی انعام ملا۔’دیوار پر دستک‘ کے نام سے کلیات شاعری شائع ہوگئی ہے۔تراجم اور غیر نصابی نفسیات کا وقیع کام کرچکے ہیں جو متعدد جلدوں میں شائع ہوچکا ہے
Urdu Name شہزاد احمد
English Name Shahzad Ahmed
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb